وزیراعظم نجی دورے میں امریکی نائب صدر سے ملاقات کی وضاحت کریں:سعدیہ سہیل رانا

Mar 27, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نجی دورے کے دوران وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر سے سرکاری امور کی آڑ میں ملاقات قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے وزیر اعظم اس معاملے میں پوزیشن واضح کریں۔ پورا شریف خاندان کرپشن سے آلودہ ہے شریف خاندان کی سیاسی موت ہو چکی ہے۔ عوام کو اچھے بُرے کی پہنچان ہو چکی عام انتخابات میں تحریک انصاف بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو گی۔ عام انتخابات میں فیئر الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی ہی بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو گی۔ ن لیگ سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہوگئی ہے، مسلم لیگ ن ضمیروں کی سوداگر ہے۔

مزیدخبریں