کاشتکاروں کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا آگاہی کیمپ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ہرطبقہ کوآگاہی دینے،حکومت ودیگر مقتدرقوتوں کی توجہ اس جانب مبذول کروانے اور ملکی معیشت پر منفی اثرات کے خاتمے کے لیے احتجاجی کیمپ آج 11بجے صبح فیصل چوک (اسمبلی ہال)مال روڈ پر ہوگا۔ احتجاجی کیمپ میں امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد ودیگر قائدین شرکت کریں گے اور 12بجے دن میڈیا کو پریس بریفنگ دیں گے۔مزیدبرآں ایک روزہ احتجاجی کیمپ 11بجے صبح سے5بجے شام تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...