لاہور( ) تحریک پاکستان کے کارکن چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف چیف جسٹس( ر) میاں محبوب احمد، جسٹس(ر) آفتاب فرخ ، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، کرنل(ر) سلیم ملک ، چودھری ظفر اللہ خان ، محمد ارشد چودھری ، کرنل(ر) اکرام اللہ خان ، سراج احمد، خواجہ خورشید وائیں ،چوہدری محمد طفیل ، رانا سجاد جالندھری، میاں ابراہیم طاہر، ایم کے انور بغدادی، کارکنان تحریک پاکستان، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے تعزیتی بیان میں تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن پیرزادہ محمد انور عزیز چشتی کی اہلیہ اور پیرزادہ جاوید عزیز چشتی، پیرزادہ راحت عزیز چشتی اور پیرزادہ وقار عزیز چشتی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ خود بھی تحریک پاکستان کی کارکن تھیں ۔ وہ سرتاپا پاکستانی تھیں اور پاکستان سے محبت ان کے رگ وپے میں رچی بسی تھی اور پیرزادہ محمد انور عزیز چشتی کی اہلیہ کی مغفرت کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
پیرزادہ انور عزیز چشتی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
Mar 27, 2018