بھوئے آصل (نامہ نگار) حلقے کی عوام کی محبت کی وجہ سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں میں عوامی لیڈر ہوں اور عوامی لیڈر کے لیے حلقہ بندیاں کوئی بھی ہوں اُسے مشکل پیش نہیں آتی ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی این اے 138 سابقہ ایم این اے رائو مظہر حیات خاں نے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی182 رانا کامران سجاں خاں کی بہن کی شادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں مضبوط ترین جماعت ہے جس کی آنے والے الیکشن میں جیت یقینی ہے۔ عمران خان کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔