آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی:یاسمین راشد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موجودہ مافیا کا زوال شروع ہو چکا ہے، نواز حکومت نے تمام منصوبوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی،شریف برادران نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے، قوم اپنی لوٹی ہوئی پائی پائی کی وصولی چاہتی ہے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کی کرے گی، پی ٹی آئی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ، ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں موجودہ کٹھ پتلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، روپے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...