نئی دہلی / ڈیرہ دون(آئی این پی) بھارت کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، دشمن سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کو تمام اختیار حاصل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ بھارتی افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ دشمن سے نمٹنے کیلئے تینوں مسلح افواج کو مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ یہ بات دہرہ دون میں انڈین آرمی اکیڈمی میں اترا کھنڈ سے منتخب کئے گئے امیدواروں کیلئے منعقدہ اعزازی تقریب میں کہی۔ وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت اور بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت بھی تقریب میں موجود تھے۔ 140امیدواروں کو 50،50ہزار روپے کے اعزاز سے نوازا گیا۔علاوہ ازیں سابق آرمی چیف آنجہانی جنرل وپن جودی ، ویرچندرسنگھ گڑھوالی ، وکٹوریہ کراس فاتح گبرسنگھ ، دربان سنگھ اور جسونت سنگھ کے رشتے داروں کو بھی اعزازات سے نوازاگیا۔
بھارتی وزیر