میکسیکو(آئی این پی)امریکی ریاست میکسیکو میں اجتماعی قبر سے 240افراد کی باقیات دریافت ہوئی ہیں، گرفتار مشہور قاتل ’’سوپ میکر ‘‘300سے زیادہ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر چکا ہے۔ قاتل مقتولین کو تیزاب میں گلا کر اسکا پانی سوپ کی طرح گٹر میں بہا دیتا تھا۔ علاقے میں 200کلو گرام انسانی ہڈیاں اور 16500لیٹر کے قریب انسانی فضلہ برآمد ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو کے مقامی حکام نے یقین ظاہر کیا ہے کہ 2009 میں جس ہولناک اور انسانیت دشمن قاتل کو گرفتار کیا گیاتھا ۔اس نے اپنے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کی تفصیلات بیان کی ہیں جس کے مطابق ’’سوپ میکر ‘‘کے نام سے مشہور یہ قاتل 300سے زیادہ افراد کو قتل کرچکا ہے جبکہ حکا م کا کہناہے کہ تیجوانا کے جس علاقے سے یہ اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہیں، اس میں مجموعی طور پر 240افراد کی باقیات دفن ہیں۔ سانتیاگو میزا لوپیز نے جس بہیمانہ طریقے پر لوگوں کو قتل کیا اور انہیں تیزاب میں گلانے کے بعد دفن کردیا اسکا تصور بھی محال ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس قاتل کو مقامی حکام دی سوپ میکر کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ لوپیز کو 2009 میں جب گرفتار کیا گیا تھا تو پوری دنیا میں سنسنی پھیل گئی تھی کیونکہ اس نے اتنے زیادہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا کہ سننے والوں کے رونگٹے بھی کھڑے ہوجاتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ جس علاقے میں یہ سرگرم تھا وہاں علاقے کے جرائم پیشہ گروہ کی طرف سے 300افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور اس سزا پر عمل کرانے کی ذمہ داری لوپیز نے لے لی تھی۔