آئندہ الیکشن میں ملک ابراراورچوہدری ایازکوکامیاب کرائیں گے،نصراللہ ملک

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدرنصراللہ ملک نے کہا ہے کہ جس طرح ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم پی اے چوہدری ایازنے کینٹ کے عوام کی خدمت کی ہے اوربلاتفریق ترقیاتی کام کرائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی کینٹ کی یوتھ دونوں رہنمائو ں سے مکمل تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہے اورآئندہ الیکشن میں ان کی انتخابی مہم بھرپوراندازمیں چلائے گی اور ابھی سے عوام رابطہ مہم شروع کرکے مسلم لیگ ن کا پیغام گھرگھر پہنچانا بھی شروع کردیا ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،نصراللہ ملک نے کہا کہ کینٹ کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کی حقیقی معنوں میں خدمت سوائے مسلم لیگ ن کی قیادت کے اورکسی نے نہیں کی آئندہ الیکشن میں ملک ابراراورچوہدری ایازکوکامیاب کرانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن