احمر بلا ل صوفی اور ماجد بشیرکی کامیاب پی ایس ایل کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد

Mar 27, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) سابق وفاقی وزیر قانون احمر بلا ل صوفی اور معروف قانون دان و صدر سینٹر فار رول آف لاء ماجد بشیر نے کامیاب پی ا یس ایل کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں فائنل سے پورے ملک میںخوشی اور شادمانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سپورٹس ایونٹ سے پوری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے اوردنیا کو علم ہوا ہے کہ پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے اور یہاں کے عوام کھیلوں کے شیدائی ہیں۔ انہوںنے کہا تمام کھیلوںکے عالمی مقابلے پاکستان میں منعقد کرائے جائیں تاکہ پاکستان کے بارے میں دشمنوں کا پراپیگنڈہ ناکام ہو اور وطن عزیز میں کھیلوں کے عالمی مقابلے منعقد ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی اور تمام اداروں کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظاما ت قابل ستائش ہیں جس پر تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان مبارک باد کے مستحق ہیں۔

مزیدخبریں