عائلہ ملک کی طرف سے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کیخلاف دائر دعوی میں شہادت طلب

Mar 27, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ اویس محمد خان نے سابق رکن قومی اسمبلی عائلہ ملک کی طرف سے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کیخلا ف دائر دعوی میں شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت 16اپریل تک ملتوی کردی،سابق ایم این اے عائلہ ملک نے تعلیمی بورڈ راولپنڈی کیخلاف ایف اے کی ڈگری کی تصدیق نہ کرنے پر دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انھوں نے امتحانات پاس کر کے ڈگری حاصل کی تھی جبکہ سیاسی ایماپر تعلیمی بورڈ نے تصدیق نہیں کی ۔پیرکو دوران سماعت عدالت نے مدعی فریق سے شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں