اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کااہم اجلاس عمران خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں نوازشریف کو پاکستان سے باہر بھجوانے کی کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہارکیا گیا۔شرکا نے نوازشریف اور ان کےخاندان کیلیےاین آراو قبول نہ کرنے کااعلان بھی کیا۔اجلاس میں اسدعمر کی سربراہی میں معاشی میڈیا کمیٹی قائم کرنےکافیصلہ بھی کیاگیاجووفاقی حکومت کی معاشی ٹیم اوراسحاق ڈار کے ملکی معیشت سے متعلق متضاد بیانیے کے اسباب کا تجزیہ کریگی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت کیخلاف ریفرنسز کی منظوری بھی دی گئی۔ چیئرمین سینیٹ کیخلاف بیان پر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس کے بعد رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اداروں سے بات چیت کا بیان تشویشناک ہے۔ قانون کے یکساں نفاذ کے علاوہ کوئی راستہ قبول نہیں۔ نوازشریف کیساتھ وہی برتاؤ کیا جانا چاہیے جیسا چوری اور دیگر جرائم میں ملوث عام شہریوں کیساتھ کیا جاتا ہے۔