لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار محبوب عالم کی یاد میں تقریب کا انعقاد الحمرا ادبی بیٹھک میںہوا‘شاعر امجد اسلام امجد،چیئرمین الحمرا توقیر ناصر،مسعود اختر،راشد محمود،جاوید رضوی،ڈاکٹر کنول فیروز،امان اللہ خان،ارشد باجوہ،ریاض احمداورسہیل بخاری کے علاوہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کی شرکت کی۔چیئرمین الحمرا توقیر ناصرکاکہناتھا کہ محبوب عالم جیسے اداکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ان کا کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نئی نسل کے لیے انکی فن اور شخصیت مشعل راہ ہے۔وہ سماج میں اعلیٰ اقدار کے فروغ کے متمنی تھے جس کیلئے انہوں نے اپنے آپ کو وقف کیے رکھا۔تقریب میںانکے ڈراموںپر مبنی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی۔