قومی ٹی ٹونٹی ڈیف چیمپئن شپ ‘ملتان ‘کراچی نے میچ جیت لئے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی ٹونٹی ڈیف چیمپئن شپ کے دوسرے روز ملتان اورکراچی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔نارووال اور وہاڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملتان نے نارووال کو چار رنز سے شکست دے دی۔ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 137رنزبنائے ،وسیم 35،صفدر 23اور شفیق 20رنزبناکر نمایاں رہے۔نارووال کے مدثر نے دوجبکہ شفیق اوربلال نے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا۔جواب میں نارووال کی ٹیم 133رنزبناکر آوٹ ہو گئی۔شنور سعید 34اور مدثر 28رنزبناکر نمایاںرہے۔ملتان شفیق اور سلیم نے دودو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا ۔ کراچی نے وہاڑی کو 124رنز سے شکست دی۔کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے 219رنز بنائے جواب میں وہاڑی کی ٹیم 95رنزبناکرآوٹ ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...