سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے چار روزہ سالانہ سپورٹس گالا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے چار روزہ سالانہ سپورٹس گالاکا آغاز ہو گیا ‘ باقاعدہ افتتاح آج ایس جی ایم(ایچ آر) سوئی ناردرن اعظم خان وزیر کریں گے۔ پہلے روز فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا اورمختلف ٹیموں کے مابین راونڈ میچز کھیلے گئے۔سالانہ کھیلوں میں 21ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں15ریجنزکی ٹیمیں جبکہ ہیڈ آفس، پراجیکٹس اور خواتین کی ایک ایک ٹیم شامل ہے اور ہر ٹیم 18کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔سالانہ سپورٹس گالامیںکمپنی کے ہیڈ آفس،پراجیکٹس اور خواتین ٹیموں سمیت ریجنل دفاتر ایبٹ آباد ، بہاولپور،فیصل آباد ڈسٹری بیوشن اورٹرانسمشن‘ساہیوال ‘شیخوپورہ ، گوجرانوالہ‘گجرات‘ اسلام آباد‘ لاہور‘ راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ،ملتان ، پشاور،واہ ٹرانسمشن اور مردان کی ٹیموں کے 378 کے قریب مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سوئی ناردرن سپورٹس گالامیں کرکٹ، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس، والی بال، ریلے ریس، لانگ جمپ،رسہ کشی، والی بال، شاٹ پٹ، اور ہائی جمپ کے مقابلے شامل ہیں۔ خواتین کی ٹیم صرف ان ڈور گیمز میں حصہ لے گی جن میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل ہیں جن کا انعقاد 28مارچ کو کیا جائے گا۔خواتین کے مقابلوں کے ایونٹ میں کمپنی سیکرٹری وجیہہ انور بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ سالانہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب پرسوں ہو گی ‘ مہمان خصوصی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل ہوں گے جو انعامات تقسیم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...