بنیادی مرکزصحت بریارنومیں طبی سہولیات کافقدان

Mar 27, 2019

مکرمی:نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ کے درجنوں دیہاتوں کے غریب عوام کا واحد بنیادی مرکز صحت بریار نو میں سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے نائب قاصد مریضوں کو چیک کرنے پرمجبور ہے جبکہ لگا محکمہ صحت کے فی میل سٹاف کی ٹرانسفر اور کوالیفائیڈ لیڈی ڈاکٹر کو تین ماہ کے لئے رخصت پر بھیجنے کے باعث مریض رل گئے ۔ اس طرح فی میل سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے خواتین پریشان ہیں اور ڈیلوری کیسز کے لئے حاملہ خواتین کو دور دراز جانا پڑ رہا ہے جبکہ ہسپتال میں صرف ایک ڈسپنسر اور ایک نائب قاصد ہے جو روزانہ درجنوں خواتین مریضوں کو بھی چیک کرتا ہے اور نائب قاصد انجکشن لگانے پر مجبور ہے یہ سرحدی علاقہ کی واحد علاج گاہ ہے۔ گرد و نواح کے درجنوں دیہات کجلہ ،چاند،جاجوگل،راجپورہ،سترائیاں ،چکرالی،کوٹلی ورک ،پسیاں والاوغیرہ کے ہزاروں عوام یہاں علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ حکومت اورمحکمہ صحت کے اعلی حکام سے التماس ہے کہ فوری نوٹس لیں۔(قمر گولاٹی نارنگ منڈی)

مزیدخبریں