عوامی رکشہ یونین 30مارچ کو ایل پی جی مافیا کیخلاف گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دے گی

Mar 27, 2019

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) عوامی رکشہ یونین نے 30مارچ کو ایل پی جی مافیا اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلا ف گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ عوامی پاسبان و عوامی رکشہ یونین کے کارکنان کا ایل پی جی مافیا اور حکومتی گٹھ جو ڑ کے بعدقیمتوں میں ہونے والے متوقع اضافے کے خلاف ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رکشہ یونین 30مارچ کو ایل پی جی مافیا اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلا ف گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی۔

مزیدخبریں