وطن کی خاطر جانیں قربان کر نے سے گریزنہیںکرینگے:اعجازعالم آگسٹین

لاہور(خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیرانسانی حقوق واقلیتی اموراعجازعالم آگسٹین نے کہاہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مارچ کا مہینہ کافی اہمیت کا حامل رہا ہے جبکہ سانحہ یوحنا آباد کی یاد تازہ کر رہے تھے کہ سانحہ نیوزی لینڈ بھی رونما ہوگیا ، جس میں بہت سے مسلمان شہید ہوگئے تاہم ملک بھر میں اقلیتی برادری کی جانب سے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کرنا بلا شبہ اظہار یکجہتی کا عملی نمونہ ہے اور جیسے پاکستان کی تکمیل میں قائداعظم کے ہمراہ اقلیتی رہنمائوں نے بھی تاریخی خدمات سر انجام دیں تھیں ایسے ہی مستقبل میں بھی جب کبھی پاکستان کی خاطر اپنی جانیں تک قربان کر نا پڑیں تو بالکل دریغ نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے مختلف اقلیتی رہنمائوں سے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ سینئر پاسٹرانور فضل، سابق رکن پنجاب اسمبلی انجیئیر شہزاد الہی ،پاسٹرالیاس مسیح، ضلع گجرات کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، لاہور و دیگر اضلاع سے آنے والی مردو خواتین پر مشتمل مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن