لاہور (پ ر) دنیا میں امن و رواداری کیلئے تہذیبوں میں مکالمہ ناگزیر ہو چکا تاکہ انسانیت کا تحفظ یقینی ہو۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کھڈیاں میں درس قرآن اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی فطرت کا تقاضا ہے عقیدہ توحید و ختم نبوت کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ دنیا امن چاہتی ہے تو پیغام مصطفیؐ کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی معاملات میں اصلاح کیلئے رجوع الٰہی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی رہنمائی صرف اور صرف قرآن و حدیث پر عمل میں ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدہ توحید و ختم نبوت سے انسان کو مکمل رہنمائی اور ہدایت ملتی ہے اور وہ دنیا کی ہر طاقت سے بے خوف و خطر ہو جاتا ہے۔