تہران (این این آئی) ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قْلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد اچانک سیلاب آگیا ہے۔قبل ازیں ایران کے سرکاری ٹی وی نے یہ اطلاع دی تھی کہ زیادہ تر افراد اپنے موبائل فونز پر سیلابی ریلوں کی ویڈیو بناتے ہوئے ہلاک ہوئے ۔