صنعاء میں حوثی باغیوں کی حمایت میں بہت بڑی ریلی

صنعا(نیوز ڈیسک)یمنی دارالحکومت صنعاء میں منگل کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حق میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کا انعقاد یمن میں جاری جنگ کے چار برس مکمل ہونے پر کیا گیا۔ یمن کی جنگ میں اب تک ہزارہا افراد مارے جا چکے ہیں۔ سن دو ہزار چودہ میں حوثی باغیوں نے یمن کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا۔ سعودی عسکری اتحاد اور حوثی باغیوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے دو ملین سے زائد افراد بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔ اس ریلی میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی، جو سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن