سکھر، سیالکوٹ، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ائرپورٹس ایک ماہ بعد کھل گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ائرپورٹس پر ایک ماہ بعد فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ ائر پورٹ ذرائع کے مطابق ائرپورٹس کھل جانے کے بعد اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت گزشتہ روز شروع کر دی گئی۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائر پورٹ کھلتے ہی پی آئی اے نے ان شہروں کیلئے فضائی شیڈول بحال کر دیا ہے تاہم سیالکوٹ ائرپورٹ کا رن وے ضروری مرمت کیلئے بند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...