گاڑی ٹیکس ادائیگی، ایف بی آر نے زرداری کو آج طلب کرلیا

اسلام آباد، کراچی(نا مہ نگار، ایجنسیاں)احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 24 ملزموں کو 8اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ طلبی کے نوٹس میں آصف زرداری اور دیگر کو 8اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، آصف زرداری کی طلبی کا نوٹس خصوصی طور پر ارسال کیا گیا۔ حسین لوائی، انور مجید، نمر مجید، کمال مجید کو بھی عدالت نے 8اپریل کو ہی طلب کیا ہے۔ ادھر سندھ ہائی کورٹ نے زرداری کو منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل پر جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر کی منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔نیب نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس اور نیب ریفرنسز کا آپس میں بنیادی تعلق ہے، منی لانڈرنگ کیس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق راولپنڈی منتقل ہوا، آصف زرداری و دیگر کی اپیلیں ناقابل سماعت ہیں۔ پیپلزپارٹی نے کہا کہ سابق صدرکو ایف بی آر نے گاڑیوں کے ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے سابق صدر کو(آج) بدھ کوطلب کرلیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کو نوٹس جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے آصف زرداری کو گاڑیوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔ اور سابق صدر نے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ آصف زرداری قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی ایف بی آر میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔آصف زرداری کو تحفے میں ملنے والی تین گاڑیاں2009میں دبئی سے پاکستان لائی گئیں۔ مذکورہ گاڑیوں کے چالان بھی آصف زرداری کے نام سے جمع ہوئے، ان گاڑیوں پر3کروڑ71لاکھ روپے سے زائد کی رقم کسٹمز کو ادا کی گئی لیکن تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ان گاڑیوں کا ٹیکس اور ڈیوٹی جعلی اکائونٹس سے ادا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...