عمران نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے مہارت کا ثبوت دیا‘ رچرڈ اولسن

واشنگٹن(آئی این پی ) سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے مہارت کا ثبوت دیا، پاکستانی وزیراعظم کے افغان امن عمل سے متعلق بھی مثبت اقدامات کیے، پاکستان افغان امن مذاکرات کیلئے طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، پاکستان نے افغان امن عمل میں مدد کی، یہ تعلقات کیلئے اہم ہے، عمران خان نے افغان امن عمل سے متعلق چند مثبت اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں مہارت کا مظاہرہ کیا، طالبان کے ساتھ مذاکرات ابتدائی مراحل میں ہیں، پاکستان افغان امن مذاکرات کیلئے طالبان میں اپنے اثرور سوخ کو استعمال کرسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن