گاڑیوں کی رجسٹریشن ،محکمہ ایکسائز شہریوں کوسمارٹ کارڈفراہم کرنے میں ناکام

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں شہریوں کوسمارٹ کارڈفراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا صرف لاہور میں 30 ہزار شہریوں کو گاڑیوں کی جسٹریشن کا سمارٹ کارڈ نہ مل سکا جبکہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈیڑھ لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سمارٹ کارڈ ان کے مالکان کونہ مل سکے اس صورتحال پر صوبائی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اجلاس طلب کرکے تازہ ترین رپورٹ حاصل کی انہیں بتایا گیا کہ جس ٹھیکیدار کو کارڈ بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا وہ کارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے لیکن صوبے میں گاڑیوں کے مالکان اس صورتحال میں بدترین مشکلات سے دو چار ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن