عوام وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں:رانا تنویر

Mar 27, 2020

فیروزوالہ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اورچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی راناتنویرحسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین اورکارکنوں کوہدایت کی ہے کہ وہ کروناوائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیراپنائیں اورعوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے انہیں مناسب آگاہی فراہم کریں ،انہو ںنے کہا وہ حکومتی حکم پرلاک ڈائون کے مسئلے غریب اورمزدورطبقے کا خصوصی خیال رکھیں ان سے ہرممکن تعاون کریں ، کروناوائرس دنیابھرکے لوگوں کیلئے عذاب کی ایک شکل ہے جس سے نجات کیلئے اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب احتیاطی تدابیربھی ضروری ہیں جن میںخودکوقرنطینہ میں رکھنازیادہ اہم ہے۔عوام الناس کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں سے بلاوجہ باہرنہ نکلیں انہوں نے سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرقوم کو متحدہوکرکروناوائرس جیسی بیماریو ں کامقابلہ کرناہوگا۔احتیاط علاج سے بھی زیادہ بہترہے اس بیماری کوسنجیدگی سے لیاجائے ،انہوں نے کہا کو مسلمان قوم نہ صرف بہادراورنڈر ہوتی ہے ہرمشکل وقت میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع بھی کرتی ہے۔حکمرانوں کوچاہئے کہ وہ کروناوائرس کی روک تھام کے اقدامات کے دوران غریب اورمحروم طبقات کا خصوصی خیال رکھیں جبکہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورمیں سیلاب زدگان اورڈینگی جیسی موذی بیماری کا مقابلہ کرتے وقت غریب عوام کا خیال رکھاتھا۔

مزیدخبریں