لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرونا متاثرین کیلئے اپنی 4 منزلہ عمارت کو ہسپتال بنانے کی پیشکش کردی۔ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر نے اپنی عمارت کرونا متاثرین کی مددکیلئے دینے کا اعلان کیا۔ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کیلئے ہسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے۔ میں اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کرونا متاثرین کی مدد کیلئے دینے کو تیار ہوں۔ اپنے اس اقدام سے وہ کرونا متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بھی اپنی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔
باکسر عامر خان کا 4 منزلہ عمارت کرونا متاثرین کیلئے دینے کا اعلان
Mar 27, 2020