وہاب ریاض کا اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے، فاسٹ باولر وہاب ریاض نے اظہر علی کو چیلنج کر دیا۔ ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو اظہر علی کو چیلنج کر دیا۔اپنے گھر میں موجود وہاب ریاض نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج دیا جبکہ وہاب ریاض نے چیلنج پورا کرنے کے بعد اظہر علی کو اگلے کھلاڑی کو چیلنج کرنے کا مشورہ دیدیا۔ اظہر علی نے چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض کو جلد جواب دوں گا۔

ای پیپر دی نیشن