لاہور(این این آئی ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپوسنٹرکادورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او میوہسپتال پروفیسراسداسلم خان اورڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹررضوان نصیربھی موجود تھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپوسنٹرمیں بننے والے ایک ہزاربستروں پرمشتمل ہسپتال کاجائزہ لیا۔سی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان اورڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیرنے صوبائی وزیرصحت کوہسپتال میں طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے کہاکہ کروناوائرس سے نمٹنے اورمریضوں کی سہولت کیلئے مزیدطبی سہولیات میں اضافہ کیا جارہاہے۔ کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹرمیں بارہ سوسے زائد مریضوں کورکھنے کی گنجائش موجودہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار محکمہ صحت کے انتظامات سے بالکل مطمئن ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کروناوائرس سے پیداہونے والی تمام ترصورتحال سے عوام کولمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھاجارہاہے۔
یاسمین راشد کا ایکسپوسنٹرکا دورہ 1000بستروں پرمشتمل ہسپتال کاجائزہ لیا
Mar 27, 2020