میر شکیل کی اہلیہ کی درخواست‘ ہائیکورٹ کا نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میر شکیل الرحمن اور ان کی اہلیہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ میر شکیل کے وکیل نے کہاکہ نیب نے گرفتاری کے اپنے ہی بنائے ہوئے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی، اس وقت میر شکیل نیب کی غیر قانونی حراست میں ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا میر شکیل الرحمان بزنس مین ہیں، کیا صحافی بھی بزنس مین ہوتے ہیں، اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ میر شکیل الرحمان بزنس مین ہیں اور ایک بہت بڑا گروپ چلا رہے ہیں، عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمن کے خلاف تحقیقات کس سٹیج پر ہیں، نیب وکیل نے جواب دیا کہ میر شکیل کے خلاف کیس انکوائری کی سٹیج پر ہے،احتساب عدالت سے کل ہی نیب کومیر شکیل کا ریمانڈ ملا ہے، عدالت نے میرشکیل کے وکیل کوجسمانی ریمانڈ کی کاپی درخواست کے ساتھ لگانیکی ہدایت کر دی، عدالت نے میر شکیل کی اہلیہ کی درخواست پر نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے دونوں درخواستوں پر کارروائی 30مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن