لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقاراحمدباجوہ ،فرانس کے صدر محمدعامرقریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہرآفت اورمصیبت میں ہم وطنوںکوسہارادیا۔دفاع وطن اورہم وطنوں کومختلف خطرات سے بچانے کیلئے ہمارے فوجی جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔کرونا وبا سے نبردآزماپاکستانیوں کی بقاء وبہبود کیلئے پرعزم پاک فوج کامیدان میں آنااطمینان بخش ہے۔پاک فوج کے فرض شناس اور سرفروش جوان اپنے ہم وطنوں کی حفاظت کیلئے کبھی اپنی جان کی پرواہ تک نہیں کرتے۔پاکستان اورپاکستانیوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کاکردار ہماراسرمایہ افتخار ہے۔