وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ترقی پذیرممالک کے قرضے معاف کرنے کی وزیراعظم عمران خان کی اپیل کااعادہ کیاہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل انسانی جانیں بچانے اورمعاشی مشکلات سے نمٹنے کے لئے استعمال کرسکیں۔انہوں نے اپنے اطالوی ہم منصب Luigi Di Maio کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں اٹلی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جہاں کوروناوائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 7500سے تجاوزکرگئی ہے۔وزیرخارجہ نے اٹلی کے طبی عملے کے عزم وحوصلے کی تعریف کی اور مشکل کی اس گھڑی میں اٹلی کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اٹلی یورپی یونین، گروپ سات اور گروپ بیس کے اہم رکن کی حیثیت سے یہ معاملہ سربراہ اجلاس میں اٹھائے گا۔
وزیرخارجہ کاترقی پذیرممالک کے قرضے معاف کرنے کی وزیراعظم کی اپیل کااعادہ
Mar 27, 2020 | 11:49