اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ بھی متحرک ہوگیا اقوام متحدہ نے کورونا پر رکن ممالک کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزرا کا اجلاس30مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا، پاکستان کی نمائندگی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کریں گے ۔اجلاس میں رکن ممالک کے سائنس کے وزرا، دنیا بھر سے سائنس دان اور سکالرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سائنس کی مدد سے کورونا سے بچائو کے حوالے سے تجاویز پر غور ہو گا۔ اجلاس میں کووڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا دنیا بھر میں ڈیٹا اور سائنسی معلومات کی فوری اور مساویانہ شراکت کو ممکن بنانے پر بھی غور ہوگا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل یونیسکو وبائی امراض سے بچائو پر لائحہ عمل دیں گے تمام وزرا ء سے اس تناظر میں پالیسی اور اسباق پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرینگے ۔عالمی سطح کے مشہور، نوبیل انعام یافتہ سائنسدان کورونا پر اپنے تجربات اور مشاھدات سے آگاہ کرینگے۔اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔
اقوام متحدہ نے کورونا پر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزرا کا اجلاس30مارچ کو طلب کرلیا
Mar 27, 2020