اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ )ماہر اقبالیات اور اردو زبان و ادب کی استاد پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل ، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اورینٹل کالج ، پنجاب یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اردو تدریسی خدمات انجام دینے کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کی ممتاز مسند " اقبال اسٹڈیز چئیر" پر فائز تھیں۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کی اقبالیات کے موضوع پر متعدد کتب اور تحریریں شایع ہو چکی ہیں۔