کلرسیداں، نجی بنک میں نوسر باز شہری سے پچیس ہزارچھین کر فرار

کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں کے نجی بنک میں نوسر باز لائن میں کھڑے شہری سے پچیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے یہ واقعہ بدھ کے روز دن سوا ایک بجے چوآروڈ کے ایک نجی بنک میں اس وقت پیش آیا جب مقامی ماربل فیکٹری کا مالک عبدالقدوس سکنہ بھورا حیال ڈیڑھ لاکھ کی رقم جمع کرانے بنک آیا وہ کاؤنٹر کے سامنے لگی لائن پر اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ دوافراد اس کے پاس آئے اور کہا کہ تم نے سارے کرنسی نوٹ الٹ پلٹ کر رکھے ہیں ان کو ترتیب سے رکھو اسی اثنا گارڈ نے یہ کہ کر ان کو ادہر سے الگ کر دیا کہ ایک ساتھ مت کھڑے ہوں تین تین فٹ کا فیصلہ رکھیں مگر اس دوران نوسرباز صارف سے پچیس ہزار کی رقم لے چلے تھے شہری نے ان کا پیچھا کیا تو وہ پل جھپکتے ہی بنک کے باہر موجود گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے یاد رہے کہ اس کا یہ کلرسیداں میںمسلسل چوتھا واقعہ ہے جس میں ملزمان بنک کے اندر سے سی سی ٹی سی کیمروں اور گارڈز کی موجودگی میں رقوم چھین کر لے جاتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن