سیکورٹی اداروں، ریسکیو 1122،پاک فوج اور وارڈن کا دورہ بیول

بیول (نامہ نگار)کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے گذشتہ روز بیول اور گردونواح میں گوجرخان پولیس سیکورٹی اداروں ریسکیو 1122 پاک فوج اور وارڈن نے بیول شہر کا دورہ کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے لگائی کی پابندیوں کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدیات کی گاڑیوں میں اعلان بھی کیا گیا کہ کسی بھی شخص میں کرونا وائرس کی علامات پائی جائیں تو فوری طور پر ہیلپ لائن پر رابطہ کریں لوگ گھروں میں ہی رہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں حکومتی ہدایت پر بیول بازار بیول جبر روڈ ،بیول گوجرخان روڈ مین بازار اڈہ چوک کی تمام مارکیٹیں اور پلازے بند رہے جبکہ ہسپتال میڈیکل سٹورز سبزی فروٹ گوشت اور بیکری کی دکانیں کھلی رہیں بازار میں اکا دکا آدمی دیکھنے کو آیا بازار سارا دن خالی رہے بازار کے تمام ہوٹلز بھی بند رہے لوگوں نے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کیا اور کسی قسم کا کوئی رش دیکھنے کو نہیں ملا ۔

ای پیپر دی نیشن