ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا نے برطانوی شہزادے چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تنہائی اختیار کرلی۔برطانوی باکسر نے حال ہی میں کامن ویلتھ ڈے کے موقع پر شہزادہ چارلس سے ملاقات کی تھی اور اب شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد باکسر نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔باکسر کے ترجمان کی جانب سے کہا گیاہے کہ 'اینتھونی جوشوا نے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو آئسولیشن میں رکھا ہے البتہ وہ بالکل ٹھیک اور تندرست ہیں'۔اینتھونی جوشوا کا کہنا ہےکہ امید ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام تر شخص جلد صحت یاب ہوں گے۔انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جو کہ اب تک اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والی دنیا کی سب بڑی شخصیت ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں۔
ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا آئسولیشن میں چلے گئے
Mar 27, 2020 | 15:55