ملک میں آٹے کی قلت نہیں، وافر مقدارمیں گندم موجود ہے.خسرو بختیار

Mar 27, 2020 | 23:09

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ملک میں آٹے کی قلت نہیں، وافر مقدارمیں گندم موجود ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں اجناس کی ترسیل کی میپنگ کر لی گئی ہے۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ آٹے کی قلت زیادہ خریدنے کی وجہ سے ہوئی ہے، ملک میں قلت نہیں ہے، جس نے آٹے کا ایک تھیلا لینا تھا وہ 3 خرید کر اسٹور کرچکا ہے۔

مزیدخبریں