امریکی سفارتخانے کا حسینہ معین اور کنول نصیر کے انتقال پراظہارِ افسوس

Mar 27, 2021

 اسلام آباد(آئی این پی ) امریکی سفارتخانے نے حسینہ معین اور کنول نصیر کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حسینہ معین بہترین ڈارمہ نگار اور کنول نصیر پہلی پریزینٹر تھیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسینہ معین اور کنول نصیر کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سیاظہار تعزیت کیا۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی دو ناقابل یقین خواتین حسینہ معین اور کنول نصیر کو کھودیا ہے۔

مزیدخبریں