چوہنگ :تیز رفتار کار درخت سے ٹکراگئی ‘نوجوان جاں بحق ،بھائی زخمی

لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیاجبکہ اسکا بھائی شدید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤ ن کا رہائشی 26 سالہ حمزہ بڑے بھائی اسماعیل کے ساتھ چوہنگ کے علاقے میاں چوک سے گزر رہا تھا کہ تیر رفتاری کے باعث ان کے کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے درخت سے جا ٹکرائی ۔دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔پولیس اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر ضرور ی قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کردی۔

ای پیپر دی نیشن