زراعت جنوبی پنجاب کے لوگوں کا اوڑھنا بچھونا ہے:  ثاقب علی عطیل

ملتان (خبر نگار خصوصی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ کا مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا دورہ۔دورہ کے دوران طلبہ کو ادارہ ہذا میں جاری تحقیقی سرگرمیوں بارے معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  زراعت جنوبی پنجاب کے لوگوں کا اوڑھنا بچھونا ہے اور آم جنوبی پنجاب کی پہچان ہے۔اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان میں مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ یہاں پر تحقیق کے عمل کو فروغ دیکر آم کی ایسی اقسام دریافت کی جائیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکیں اور ان کی بیرون ملک مانگ بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ  زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے طلباء کوفصلات، سبزیات، پھلوں اور پھولوں کی کاشت بارے جدید علمی وعملی تربیت دینا وقت کا تقاضاہے۔ زرعی تربیتی اداروں میں بہترین تدریسی، تعلیمی اور تحقیقی سہولیات کی فراہمی کے لیے وافر وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی لوگ ہماری زرعی ترقی کے بنیادی ستون ہیں اچھی تعلیم و تربیت کی بدولت ہی ایسے اداروں کے قیام کے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی گریجوایٹ آگے چل کر زرعی معیشت کے محاظ پر فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کیلئے جدید ماڈل متعارف کرائے جائیں گے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد یہاں کے عوام کو ان کی دہلیز تک سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تمام شعبہ جات کی بہترین کوارڈینیشن اور فاسٹ ٹریک سرگرمیوں پر عملدرآمد کے نتیجہ میں اہداف حاصل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن