لاہور ( خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک آزاد سیاسی جماعت ہے اس کا کسی کے ساتھ اتحاد یا الحاق نہیں ہوا۔ ملک میں جاری سیاسی کشمکش میں جماعت اسلامی پارلیمنٹ اور جمہوریت کے تسلسل اور استحکام کے لیے کام کرے گی، البتہ سیاسی جدوجہد اور انتخابات اپنے جھنڈے اور نشان پر لڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال تذبذب کا شکار نہ ہوں۔ احسن اقبال کا امیر جماعت کے بارے میں بیان غیر جمہوری رویے کا عکاس ہے۔