فوڈ پراسیسنگ، میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں:صدر پاک چین چیمبر

لاہور (  کامرس رپورٹر   )پاکستان اور چین کے درمیان فوڈ پراسیسنگ، ملبوسات سازی،ڈائینگ اور ایمبرائیڈری کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کیلئے چین سے سرمایہ کاری وفود مدعو کیے جانے چاہییں۔ یہ بات پاک چین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم نوید نے  تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں سینئر نائب صدر داؤد احمد، نائب صدر خالد رفیق چوہدری، سیکرٹری جنرل صلا ح الدین حنیف اور اراکین مجلس عاملہ نے بھی شرکت کی۔ ایس ایم نوید نے کہا کہ مذکورہ شعبوں میں چینی شتراک  سے ویلیو ایڈیشن بھی ہوگی جس سے ہماری، مصنوعات عالمی منڈیوں میں مسابقت کے بھی قابل ہو جائیں گی۔ پاک چین چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستان کا شمار خوراک پید ا کرنے والے دنیا کے دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...