فراڈ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 30مارچ تک ملتوی

ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت وکلاء بحث کیلئے 30 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم محمد شان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ مخدوم رشید نے رواں سال مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مدعی کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور رقم واپس کرنے سے انکاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن