17سال بعد وادی سوات کا سیدو شریف ہوائی اڈا فعال،پہلی پرواکی آمدوروانگی

اسلام آباد (نامہ نگار)حکومت کی جانب سے ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں لگ بھگ 17سال بعد وادی سوات کے سیدو شریف ہوائی اڈے کو فعال کر دیا گیا ہے اور گزشتہ روز پہلی پرواز سیدو شریف کے ہوائی اڈے پر اتری، جب کہ گزشتہ روز ہی پاکستان سے جنوبی افریقہ کے لئے ملکی تاریخ کی پہلی پرواز جوہانسبرگ کے لئے روانہ ہوئی۔ سیدو شریف کے لئے پہلی پرواز گزشتہ روز صبح 8 بجے لاہور سے براستہ اسلام آباد سوات روانہ ہوئی، اسلام آباد سے پرواز مقررہ وقت پر 10 بجے روانہ ہوئی، پرواز پر وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، وزیر ہوابازی غلام سرور خان،  اور وزیر مواصلات بھی سوار ہوئے،  تمام مسافروں نے قطار میں لگ کر بورڈنگ کارڈ حاصل کیا۔ جب کہ ائیرپورٹ پر پرواز سے قبل کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے معزز مہمانوں کو گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے سوات تک کا کرایہ 6200 روپے جبکہ لاہور سے سوات کا کرایہ 7800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...