کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پاکستان ریلویز کراچی نے گلشن اقبال میں کے سی آر روٹ پر کراچی یونیورسٹی اسٹیشن کے نزدیک کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن کرکے 27,000 مربہ فٹ زمین واگزار کروالی۔ واگزار کروائی گئی زمین پر غیر قانونی طور پر باونڈری وال قائم کرکے رہائشی منصوبے کا کام کیا جا رہا تھا ۔۔انسداد تجاوزات آپریشن ریلوے پولیس کی مدد سے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈپارٹمنٹ نے بھاری مشینری استعمال کرکے سر انجام دیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی محمد حنیف گل اور پراجیکٹ ڈائرکٹر کراچی سرکلر ریلوے امیر محمد داودپوتہ نے کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن کرنے پر افسران اور پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈی ایس کراچی نے کہا کہ مذکورہ آپریشن سے بقایا 16 کلومیٹر اورنگی سے ڈرگ روڈ اسٹیشن تجاوزات سے مکمل واگزار کروانے کی بنیاد ڈال دی گئی ہے۔