اختلاف رائے سے اتحاد نہیں ٹوٹتے‘  استعفوں کیلئے ٹائمنگ پر اختلاف ہے: کا ئرہ

لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اختلاف رائے سے اتحاد اور جماعتیں نہیں ٹوٹنی چاہئیں۔ استعفے دینے کیخلاف نہیں صرف ٹائمنگ پر اختلاف رائے ہے۔ پنجاب میں چھ سات ووٹوں کے فرق کو سامنے رکھ کر عدم اعتماد کی تحریک لا سکتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تلخی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ پیپلز پارٹی نے کسی کو ماضی میں دھوکہ دیا نہ آج۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قمر زما ن کائرہ نے کہا کہ فیصل آباد لانگ مارچ کی نئی تاریخ جلد آئیگی۔ برسی کی بھر پور تیاری کر رکھی تھی۔ برسی کی اجتماعی تقریب نہ بھی ہوئی تو اضلاع کی سطح پر قرآن خوانی کی تقاریب منعقد کرینگے۔ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ احتساب کے حق میں ہیں، مگر یہ یکطرفہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایسا نیب بنایا جائے جو تمام اداروں کا بلا امتیاز احتساب کرے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو سے فیصلہ لیکر پی ڈی ایم سے ملکر جدوجہد کرینگے۔ گیلانی کا الیکشن ہم سے چھینا گیا۔ آرمی چیف سے ملاقاتیں اور لوگ اور جماعتیں کرتی ہیں، الزام ہم پر آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن