اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف مرکزی چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشدامن کنول نصیر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ملک و قوم کیلئے کنول نصیر مرحومہ کی بیمثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں رنج اور دکھ کی ان گھڑیوں میں اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیںسینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کنول نصیر مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اورپسماندگان کو صبرِ جمیل سے نوازیں۔