حیدر آباد (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری ناظم علی آرائیں ،صاحبزادہ محمود احمد قادری،حافظ اشفاق حسین قادری ،عبدالروف الوانی، قاری محمد اعظم ،چاند نبی صدیقی قاضی محمد سلیمان اور ڈاکٹر محمد یونس دانش نے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے عورت مارچ کی آڑ میں اسلام کا تمسخر اڑانے والوں کے خلاف یوم حرمت اسلام کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورسرورکائنات ﷺ اورامہات المومینن حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی کردارکشی کرنے والوںکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے عورت مارچ کی آڑ میں اسلام اور پیغمبر اسلام کی کردارکشی کرکے اسلام کا تمسخر اڑانے، عریانی، فحاشی ،بے حیائی کو فروغ دے کرمغربی کلچرو ثقافت کو ملک میں پھیلانے والوں کے خلاف ریاست مدینہ کے دعویدارحکمراں اب تک کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں حکومت ان گستاخوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیںلے اس وقت ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود حکمراں بے حسی کی تصویر بنے مغربی استعماری قوتوں کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں جس سے پاکستان کے غیور عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کی مقتدر اداروںسے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے حکمراں ان گستاخوں کے خلاف فوری ایکشن لیکر کیفر کردار تک پہنچائیں۔
عورت مارچ کی آڑ میں اسلام کا تمسخر بند کیا جائے، جے یو پی
Mar 27, 2021