اسلام کوٹ (نامہ نگار) ننگر پارکر کے نواحی گاؤں بھہ شریف کے قریب شکاریوں نے بندوقوں سے فائر کر کے دو ہرنوں کو زخمی کرنے کے بعد ذبح کرکے گاڑی میں لے کر فرار ہوگئے، بندوق کے آواز سے گائوں باسی جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں گولیوں کے خول اور گاڑی کے ٹائروں کے نشانات موجود تھے ٹائروں کے نشانات کا پیچھا کیا جو کہ گائوں کھاروڑو دل کے بااثر وڈیرے کی گھر تک ختم ہوئے، جہاں گائوں باسیوں نے ہرنوں کے شکار کے ثبوت اکھٹا کر لیئے۔ اسی سلسلے میں گائوں بھ شریف باسیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: شکاری مقامی لوگ ہیں، جن کا تعلق گائوں کاروڑو دل سے ہے، انھوں نے شادی کی دعوت تقریب کیلئے ہرنوں کا شکار کیا ہے، شکار پر پابندی عائد ہونے کے باوجود شعبہ وائلڈ لائف کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہا، دوسری جانب ماں کا شکار ہو جانے کے بعد ہرن کا چھوٹا بچہ بھوک و پیاس کے باعث تڑپ تڑپ کر ہلاک ہو گیا۔
ننگرپارکر میں 2 ہرنوں کا غیر قانونی شکار
Mar 27, 2021