کوالیفائیڈ حکیموں سے ہیلتھ  کمیشن کا رویہ درست نہیں،  سراج چانڈیو

Mar 27, 2021

نوڈیرو (رپورٹ :حسن عابد بھٹو ) کوالیفائیڈ حکیموں سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا رویا ٹھیک نہیں ہے حکماء کو ڈاکٹرز کی طرح بھرتی کرکے تنخواہ سمیت تمام مراعات دی جائے حکیموں کے جائز حقوق کے لیئے جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار سندھ قومی طبی  کانفرنس کے جنرل سکریٹری و امیدوار ممبر نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد حکیم سراج الدین چانڈیو نے نوڈیرو میونسپل کمیٹی ہال میں تحصیل رتودیرو کے حکماء کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت حکیموں کو سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی طرح بھرتی کرے اور ان کی طرح تنخوائیں،گریڈ  اور  مراعتیں دی جائیں حکیموں کے لیئے سروس اسٹرکچر بنایا جائے ڈاکٹرز کے لیئے کروڑوں روپئے بجٹ ہے اور حکیموں کے لیئے کوئی بجٹ نہیں ہمیں نظر انداز نہ کیا جائے سندھ کے حکیموں کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن بلاوجہ تنگ کررہی ہے  ۔ اس موقعے پر نیشنل طبیہ کالج لاڑکانہ کے ایڈمنسٹریٹر حکیم معین الدین چانڈیو ،پرنسپل حکیم نظام الدین بلیدی،حکیم معاز چانڈیو ،حکیم ایم ایاز چنا،حکیم ارشاد سومرو،حکیم قاضی مقبول احمد ،حکیم ارشد میرانی،حکیم حسن عابد بھٹو ،حکیم عزیز احمد بوزدار سمیت بڑی تعداد میں حکماء  نے شرکت کی۔

مزیدخبریں